ممبئی…ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت شدت اختیار کر گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ گزشتہ روز سپریم کورٹ تک جا پہنچا جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ “یہ صرف ایک میچ ہے”۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں دوسرے رانڈ میں پہنچیں تو ایک اور مقابلہ ممکن ہے، جبکہ فائنل میں رسائی کی صورت میں تیسری بار آمنے سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی
2