دوحہ… قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیلی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ اس کارروائی نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ حماس پر حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے اور اب ان کی رہائی تقریبا ناممکن ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ حماس کے مطابق اس حملے میں تنظیم کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اور دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ قطر کی وزارت داخلہ نے بھی ایک سکیورٹی افسر کی شہادت اور ایک زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں ختم کر دیں:قطری وزیراعظم
20