اسلام آباد…پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یو اے ای کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کی ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں انسدادِ منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے تعاون کو مزید مثر بنانے پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور یو اے ای کی جانب سے بریگیڈیئر طاہر غریب کو خصوصی نمائندے نامزد کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو اے ای میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو ادارے کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں عملی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔
پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق
2