آذربائیجان…آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی AZPROMO میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آذربائیجان-پاکستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران AZPROMO کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تورال حاجیلی نے پاکستانی وفد کو ادارے کی سرگرمیوں، آذربائیجان میں موجود کاروباری امکانات اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دونوں فریقین کے درمیان برآمدات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ خاص طور پر کاسمیٹکس، غذائی اشیا، ٹیکسٹائل، تعمیراتی مواد اور زراعت جیسے شعبے ممکنہ تعاون کے لیے زیر غور آئے۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستانی وفد اور آذربائیجانی تاجروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن کا مقصد باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عملی شراکت داری کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
22