ترکیہ کی خاتونِ اول، امینہ ایردوان نے یومِ انسانی حقوق کے موقع پر فلسطین، خصوصاً غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں بچوں اور بے گناہ افراد کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے انصاف اور امن کے لیے قدم اٹھائے۔امینہ ایردوان نے انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ درد ہے، اور عالمی برادری کو اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہیے۔
انہوں نے ترک عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ مظلوموں کے حق میں کھڑا رہے گا اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یومِ انسانی حقوق پرامینہ ایردوان نے غزہ کے المیے کو اجاگر کر دیا
88