ترکیہ میں ہونے والے اسٹریٹ کام سمٹ 2024کا موضوع مصنوعی ذہانت (AI) کے مواصلات پر اثرات ہوگا، جہاں ماہرین، محققین اور عالمی رہنما اس اہم موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ سمٹ 14 سے 15 دسمبر تک استنبول میں منعقد ہوگی اور اس کا مقصد AI کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے میں مواصلات کی دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کو سمجھنا اور ان کے امکانات پر غور کرنا ہے۔
ایونٹ میں عالمی سطح کے اسپیکرز شرکت کریں گے جو AI ٹیکنالوجی کے فوائد اور خطرات، سوشل میڈیا اور صحافت میں اس کے اثرات، اور مستقبل کے ڈیجیٹل اخلاقیات پر گفتگو کریں گے۔ سمٹ میں حکومت، اکیڈمیا اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ اس نئے دور میں مشترکہ چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔
اسٹریٹ کام سمٹ 2024 کا انعقاد ترکیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے تحت کیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ترکیہ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔