ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے بات کرتے ہوئے شام میں دہشت گرد گروپوں کو شام کی موجودہ بحران سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دینے کے ترکیہ کے عزم کو دہرایا،انہوں نے شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ فیدان نے عالمی برادری سے شام کے عوام کی مدد کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور مسلسل انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران، فیدان نے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا کہ داعش اور پی کے کے کو شام کے داخلی خلا کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔
فیدان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کے مطابق ایک “جامع، شامی قیادت میں عمل” کے ذریعے امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا۔ بلنکن نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ انسانی حقوق کا تحفظ، کمزور طبقوں کی حفاظت، اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پیروی کی جائے، اور امریکہ نے داعش کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ نے ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ ترک فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس بھی کیا۔