83
ترک ہلال احمر نے انسانی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والے عالمی رضاکاروں اور تنظیموں کو “ریڈ ویسٹ انٹرنیشنل ایوارڈز” کے تحت اعزاز سے نوازا گیا ۔اس تقریب کا مقصد دنیا بھر میں سماجی خدمات، امدادی سرگرمیوں، صحت کی سہولیات، اور کمیونٹی سپورٹ میں مصروف عمل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایوارڈز سے دنیا بھر میں خیراتی کاموں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ، نوجوان نسل کو رضاکارانہ خدمات کے لیے راغب کرنے کا پیغام بھی دیا گیا۔ یہ تقریب انسانیت کی فلاح کے جذبے کو فروغ دینے کی علامت بن گئی ہے۔