95
پاکستان میں “ترک کافی کے عالمی دن” کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ٹیلی ویژن اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ اس تقریب میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو اور پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی شرکت کی ۔
یہ تقریب ترک ثقافت کی 500 سال پرانی ترک کافی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ ترک کافی کو 2013 میں یونیسکو نے غیر مادی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیا تھا، اور ہر سال 5 دسمبر کو اس کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔