66
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں جاپانی ولی عہد اکیشینو کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایوان صدر میں ترکیہ اور جاپان کے پرچموں کے سامنے دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں۔ اس کے بعد، ایردوان اور اکیشینو کے درمیان بین الوفود ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران جاپانی ولی عہد کو ایک تاریخی دستاویز کی نقل بطور تحفہ پیش کی گئی، جو عثمانی جنرل پرتیف پاشا کو جاپانی شہنشاہ متسوہیتو کی جانب سے دی گئی تھی۔