60
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس کی اجازت نہیں دے گا۔ ماسکو میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو کے ساتھ ملاقات کے دوران لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا نیٹو کے ساتھ تعلق روس کی سرحدوں پر فوجی خطرہ بناتا ہے اور اس بحران کی بنیادی وجہ نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اور روس اپنے جائز مفادات کے تحت یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔