70
اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملوں میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ شہر کے زیتون علاقے میں ایک بچہ، جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک شخص، اور شمالی قصبے بیت لہیا میں بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیت لہیا میں “زکوت” اور “سہیل” خاندانوں کے گھروں پر بمباری کی، جس کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔