71
شمالی عراق کے علاقوں حاقورق اور غارا میں ترک مسلح افواج کی فضائی کارروائی میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ وزارت قومی دفاع کے مطابق، زاپ میں آپریشن مکمل ہونے کے بعد فوج نے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے غیر متوقع اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ترک فوج جہاں بھی دہشت گرد ہوں، ان کا تعاقب جاری رکھے گی اور ان کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گی۔