ترکیہ کے سفیر، عرفان نذیر اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کے لیے اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان صدر رجب طیب ایردوان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) میں اپنی ملاقات کے دوران، عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جنوری یا فروری 2025 میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے غور کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ترکیہ اور پاکستان کو مل کر چلنا ضروری ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اب ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔