87
ترکیہ کی 21 دفاعی صنعتی فرموں نے کراچی میں ہونے والی خطے کی سب سے اہم دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں بھرپور شرکت کی۔
ترک دفاعی صنعت کی جانب سے تیار کردہ جدید بری و فضائی ڈرونز، بکتر بند گاڑیوں کے پلیٹ فارم، اسلحہ، بحری آلات، الیکٹرانک سسٹمز، گولہ بارود، سمولیٹرز اور لاجسٹک سپورٹ مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
نمائش کے دوران جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔