84
محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد استنبول میں تیز سمندری ہوائیں جاری ہیں۔ترکش ایئر لائنز نے ممکنہ طوفان کے پیش نظر 23 نومبر کو استنبول ایئرپورٹ سے 38 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جن میں 10 اندرون ملک اور 28 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔
ایئرلائن نے حفاظتی تدابیر کے تحت یہ فیصلہ موسمیاتی ایمرجنسی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کیا، جس کے تحت ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔