ترکیہ نے اپنا پہلا کوانٹم کمپیوٹر متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے ۔یہ پیش رفت ترکیہ کی ڈیٹا سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت (AI)، دفاعی صلاحیتوں میں ترقی اور مسابقتی طاقت کو بڑھانے کی کوششوں میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔
یہ کوانٹم کمپیوٹر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں قائم ٹوب یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (ETÜ) نے تیار کیا ہے۔ اسے ایک ایسے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو اس کی مسلسل ترقی کو یقینی بناتا ہے، اور یہ ترکیہ کی تکنیکی خودمختاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
افتتاحی تقریب ٹوب ETÜ ٹیکنالوجی سینٹر میں منعقد ہوئی، جہاں کوانٹم کمپیوٹر کو پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ترکیہ کے نائب صدر، جودت یلماز نے X پر اپنے ایک پیغام میں کہا، “آج ہم نے اپنے ملک کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور تاریخی قدم اٹھانے کا مشاہدہ کیا، جب ہم ‘ترکیہ کے پہلے کوانٹم کمپیوٹر کی تقریبِ رونمائی’ میں شریک ہوئے۔