ترکیہ نے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں ترک کارگو جہاز پر کیے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بدھ کے روز کہا گیا کہ ترکیہ اناطولو کی ملکیتی پانامہ کے پرچم والے کارگو جہاز پر میزائل حملے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
منگل کے روز حوثیوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا، اس دوران کثیر القومی بحری ٹاسک فورس کو بھی ہدف بنایا گیا، اور دو میزائل پانامہ کے پرچم والے جہاز کے قریب گرے۔
یمنی حوثی گزشتہ نومبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل اور اس کے اتحادیوں پر میزائل حملے کر رہے ہیں۔
تاہم، ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ میزائل حملے سے جہاز کو کوئی نقصان پہنچا یا نہیں۔ وزارت نے صرف یہ کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکا جائے گا۔ حوثی ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے میزائل بالکل درست نشانے پر لگے ہیں۔