101
رکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی صدر کو آذربائیجان میں منعقدہ کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ایردوان نے برازیل میں جی 20 سمٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی صدر کو کوپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ بعض معاملات پر ترک قوم کے طور پر ہمیں ایک مضبوط مؤقف اختیار کرنا پڑتا ہے، اور ہم یہ پالیسی جاری رکھیں گے۔