78
ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کل کوسوو کے وزیر داخلہ حیلال سویچلا سے ملاقات کی۔ یرلی قایا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سویچلا کے ترکیہ دورے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر یرلی قایا نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے سویچلا کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں اور منظم جرائم کے خلاف تعاون، خاص طور پر سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں وزارتوں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔