عراق، ترکیہ، قطراور متحدہ عرب امارات کے وزراٹرانسپورٹ نے جمعرات کو ترقیاتی روڈ منصوبے کی مشترکہ نگرانی کے لیے ایک تعاون کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا اور ایک مفاہمتی اعلامیہ پر دستخط کیے۔
یہ اجلاس بغداد میں منعقد ہوا، جس میں ترکیہ کے منسٹر آف ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر اعبدالقدیر اورالوغلو، عراق کے وزیرِ ٹرانسپورٹ محیبیس السعیداوی، متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل بن فارس المزروعی، اور قطری وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات جاسم سیف السولیطی نے شرکت کی۔
عراقی وزیر ٹرانسپورٹ رزاق محیبس السعیداوی نے کہا کہ تمام فریقین نے مشترکہ تعاون کو یقینی بنانے اور منصوبے سے متعلق تمام سرگرمیوں کے لیے ضروری مشترکہ تعاون کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعلامیہ شریک ممالک کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے تاکہ وہ معلومات اور تجربات کا تبادلہ کریں، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں اور سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کے لیے منصوبے کے حوالے سے رابطے کے طریقوں کی تلاش کریں۔
فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی روڈ کو زمین کی نقل و حمل کے لیے ایک بین الاقوامی راہداری بنانے پر توجہ دی جائے۔
ترقیاتی روڈ ایک اہم تجارتی راستہ ہے جو عراق اور ترکیہ کو ریلوے، سڑکوں، بندرگاہوں، اور شہروں کے ذریعے جوڑتا ہے۔ جسکی لمبائ 745 میل ہے۔
ترکیہ، عراق، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ترقیاتی روڈ منصوبے پر تعاون کمیٹی بنانے کا فیصلہ
148