طرابزون کے ضلع ماچکا میں واقع سومیلا کلیسا، جو آلتن دیرے وادی قومی پارک کی 300 میٹر بلند چٹانوں پر تعمیر کیا گیا ہے، نے جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 3 لاکھ 95 ہزار 994 سیاحوں کا استقبال کیا۔ یہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل ہے اور ہر موسم میں ثقافت و فطرت کے شائقین کے لیے اہم سیاحتی مقام ہے۔
مہمانوں کو سومیلا کلیسا میں ٹریکنگ، کوہ پیمائی، سائیکلنگ، اور فوٹو سفاری کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ کلیسا “عزیزہ واروارا” کلیسا کے ساتھ بھی مشہور ہے، جو علاقے کی تاریخی اور ثقافتی سیاحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مقامی ثقافت اور سیاحت کے حکام کے مطابق، سومیلا کلیسا نے اگست 2024 میں ایک لاکھ 11 ہزار 814 سیاحوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد میں مہمانوں کی میزبانی کی۔
سومیلا کلیسا نے جنوری سے ستمبر کے درمیان 3 لاکھ 95 ہزار 994 سیاحوں کی میزبانی کی
179