126
ترکیہ کے وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ایرسوئے نے بتایا ہے کے کرویشیا نے ترکیہ کو اب تک کا سب سے زیادہ اسمگل شدہ ثقافتی ورثہ واپس کیا ہے۔ 2002 سے 2024 کے دوران بازیاب کی گئی 12,155 اشیاء میں سے 34 فیصد اشیاء ترکیہ کو واپس کی گئیں ہیں۔
بلغاریہ نے 25 فیصد، جبکہ سربیا اور جرمنی نے بالترتیب 15 اور 10 فیصد نوادرات واپس کیے۔
یہ اقدامات ترکیہ کی جانب سے اسمگل شدہ ثقافتی ورثے کی بازیابی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں، ترکیہ نے 700,000 سے زائد ثقافتی اشیاء کو بیرون ملک اسمگل ہونے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔