گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے Nust میں تُرکش ایرو اسپیس کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا اور انقرہ حملے کے بعد ترکیہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کی۔ ان کا استقبال ترکش ایرو اسپیس کے کنٹری ہیڈ سہیل ساجد اور NUST کے پرو ریکٹر رضوان ریاض نے کیا۔
گورنر کنڈی نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ تاریخ، مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی حمایت کا عزم دہرایا اور کہا، “ہم بھائیوں کی طرح ساتھ کھڑے ہیں اور امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔”
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے تعلیمی پروگرامز اور ترکش تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں منشیات بحالی مراکز بھی شامل ہیں۔ گورنر کنڈی نے مشترکہ ترقی اور روشن مستقبل کے عزم کا اظہار کیا