سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے۔
بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہوں گی۔
سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون کو مقرر کی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا، جس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔