بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے معاملے پر تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی، لیکن جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوج کے موازنے کے ٹویٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیا کہ وہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دیں گے۔
ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔