ہرارے( سپورٹس ڈیسک)ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 19 رنز سے شکست دی۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے، جبکہ افغان ٹیم 41 اوورز میں 166 رنز پر آٹ ہو گئی۔ اس سیریز میں زمبابوے 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں، اور افغانستان کے پاس 1 پوائنٹ ہے۔