ترکیہ میں 7 کمپنیوں کے سرمایہ کاری فنڈز کی خرید وفروخت معطل
استنبول ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے کیپیٹل مارکیٹس بورڈ (ایس پی کے) نے 7 پورٹ فولیو مینجمنٹ کمپنیوں کے قائم کردہ تمام سرمایہ کاری فنڈز کی لین دین معطل کرنے اور بعض فنڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس پی کے نے بورسا استنبول کی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔بورڈ کے فیصلے کے مطابق ٹیرا پورٹ فولیو مینجمنٹ، پوسولا پورٹ فولیو مینجمنٹ، ہیڈف پورٹ فولیو مینجمنٹ، اٹلس پورٹ فولیو مینجمنٹ، اے ون کیپیٹل پورٹ فولیو مینجمنٹ، پارڈس پورٹ فولیو مینجمنٹ اور بلز پورٹ فولیو مینجمنٹ کے قائم کردہ تمام سرمایہ کاری فنڈز کو ترک الیکٹرانک فنڈ ٹریڈنگ پلیٹ فارم (ٹیفاس) پر خریداری اور رقم کی واپسی کیلئے بند کردیا گیا ہے۔