اسلام آباد( ترکیہ خبر) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی گئی، اسی طرح ہم بھی لانگ مارچ کر سکتے ہیں اور ہمارے نوجوان اس کے لیے مکمل تیار ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر بات کرنی ہے تو اصول کے مطابق ہوگی۔ وزیراعظم نے اچکزئی سے بات کرنے کی اجازت دی ہے، لیکن اصولی بنیادوں پر بات ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ابھی سمجھ نہیں پائے کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے، یہ نظام ہار چکا ہے اور اپنی ہار کو تسلیم کرے۔ ہر اقدام ممکن ہے، ہڑتال یا لانگ مارچ، سب قابل عمل ہیں۔سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ اگلے چند ہفتے انتہائی اہم ہیں اور نظام کو عمران خان کی جیت تسلیم کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مکالمے کا نام ہے، لیکن ملک میں اسے کچھ اور بنا دیا گیا ہے، اور ہمیں اصول کے مطابق حق ملنا چاہیے۔