افغان پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی، طالبان اہلکار فرار
جنوبی وزیرستان ( تر کیہ خبر) افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔