اسلام آباد ہائیکورٹ میں 5 ڈویژن اور 10 سنگل بینچز تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 5 ڈویژن اور 10 سنگل بینچز تشکیل

اسلام آباد (تر کیہ خبر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج سے تاحکم ثانی ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت رواں ہفتے سے 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نیا روسٹر جاری کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پہلے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند شامل ہیں، جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس خادم حسین سومرو سماعت کریں گے۔تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف، چوتھے میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس عمیر مجید ملک جبکہ پانچویں بینچ میں جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت شامل ہوں گے۔نیا ڈیوٹی روسٹر آج سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.