یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں کے 2 ڈرون مار گرائے

یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں کے 2 ڈرون مار گرائے

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی سرکاری فورسز نے صوبہ تعز کے علاقے صبر میں حوثیوں کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فورسز کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا حوثیوں کا ایک بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں اور حوثیوں کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.