بھارت میں انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاجی مارچ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے جمہوریت کے تحفظ اور انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف مارچ کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔انڈیا اتحاد کی جانب سے نکالی گئی بڑی ریلی رام لیلا میدان پہنچ گئی۔ مظاہرین نے ووٹر فہرستوں میں متنازع تبدیلیوں پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔راہول گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹوا کر جیل بھیجیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے بعد نریندر مودی اور امیت شاہ کا احتساب کیا جائے گا، جبکہ ووٹ چوری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔