مہنگائی میں کمی کے دعوے بے اثر، امریکی عوام معاشی حالات سے پریشان

مہنگائی میں کمی کے دعوے بے اثر، امریکی عوام معاشی حالات سے پریشان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مہنگائی کم ہونے اور آمدن بڑھنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود شہری معاشی صورتحال سے ناخوش ہیں، بیشتر افراد حکمرانوں کو اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام سمجھتے ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق گھروں، خوراک، بجلی، انشورنس اور بچوں کی دیکھ بھال کے بڑھتے اخراجات نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ 35 سال سے کم عمر 84 فیصد امریکیوں نے ملک کی معاشی صورتحال کو خراب قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین چوتھائی سے زائد امریکی ملک کے مجموعی حالات سے غیر مطمئن اور ناراض ہیں۔ شہریوں میں یہ تاثر بھی مضبوط ہو رہا ہے کہ حکمران ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی امریکی ووٹ کے ذریعے تبدیلی آنے کے امکان سے بھی پُرامید نہیں ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.