سوڈان کا ایتھوپیا پر شہری علاقوں پر حملوں کا الزام، عالمی اداروں سے شکایت

سوڈان کا ایتھوپیا پر شہری علاقوں پر حملوں کا الزام، عالمی اداروں سے شکایت

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان نے ایتھوپیا پر اپنی سرزمین پر حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور افریقی یونین میں باضابطہ شکایات درج کرا دی ہیں۔سوڈانی وزارت خارجہ کے مطابق ایتھوپیا نے شہری آبادیوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوئے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی متاثر ہوئی۔دوسری جانب دو روز قبل ایتھوپیا کے امہارا ریجن میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وولو کے علاقے میں واقع المعروف ترک کیمپ پر کیا گیا، جہاں جنگ سے متاثرہ افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق 29 اکتوبر کو دوپہر کے وقت کیمپ پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے۔ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 منٹ کے وقفے سے کم از کم 5 مرتبہ حملہ کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.