یمنی فوج کے حوثیوں پر حملے، 5 ہلاک، 13 زخمی
صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیوں میں 5 حوثی جنگجو ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری فوج نے تعز، مارب اور الحدیدہ میں ڈرون طیاروں کے ذریعے بمباری کی۔یمنی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے الجوف کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔بیان کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 756 کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 316 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔