تعز میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

تعز میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی سرکاری مسلح افواج نے تعز کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی اور حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی فوج کے مطابق جنوبی تعز میں سناماہ اور سراری کے محاذوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف بڑے حملے کے دوران ان کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔سرکاری فورسز کے مطابق تعز کے شمال مغربی علاقے میں حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے تین فضائی حملے بھی کیے گئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.