اردوان کی آذربائیجان کو یومِ بحالیِ آزادی پر مبارک باد، برادرانہ تعلقات کا اعادہ

اردوان کی آذربائیجان کو یومِ بحالیِ آزادی پر مبارک باد، برادرانہ تعلقات کا اعادہ

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے یومِ بحالیِ آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترک صدر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی قوم اور ملک کی جانب سے دوست اور برادر ملک آذربائیجان کو اس اہم قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔انہوں نے آذربائیجان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان دکھ اور خوشی، دونوں مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ترک صدر نے دونوں اقوام کے درمیان باہمی یکجہتی اور دیرینہ دوستی کو بھی اجاگر کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.