ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک سے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر زور
استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران فلسطین سمیت عالمِ اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بیان عراقی دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے ۵۲ویں اجلاس کے اختتام پر دیا۔حاقان فیدان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا ہوگا اور عالمِ اسلام سے متعلق تمام معاملات، خصوصاً مسئلہ فلسطین، پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ دورۂ بغداد کے دوران عراقی صدر نزار آمیدی، وزیرِاعظم علی الزیدی اور پارلیمان کے اسپیکر ہیبت الحلبوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ترک وزیرِ خارجہ نے عراقی اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان، وزیرِ خارجہ فواد حسین، عوامی مزاحمتی افواج کے کمیشن کے سربراہ فالح الفیاض اور قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔