ترکیہ اور کمبوڈیا کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ترکیہ اور کمبوڈیا کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کمبوڈیا کو جنوب مشرقی ایشیا میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پائے ہیں۔ترک صدر نے کمبوڈیا کے وزیرِاعظم ہون مانیٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔یہ پریس کانفرنس استنبول میں واقع دولما باغچہ صدارتی دفتر میں دونوں رہنماؤں اور ان کے وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد منعقد ہوئی۔رجب طیب اردوان نے بتایا کہ ۲۰۱۸ء میں کمبوڈیا کے اُس وقت کے وزیرِاعظم ہون سین کے دورۂ ترکیہ کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.