حوثیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ

حوثیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب موجود افراد کے لیے نئی انتباہی ہدایات جاری کر دی ہیں۔حوثی تحریک نے فضائی کمپنیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اطراف میں سعودی ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔واضح رہے کہ حوثی باغی حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں، جن میں ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والا ایک مہلک حملہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ یمنی علاقوں پر فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن میں دارالحکومت صنعا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.