دنیا بھر میں آج عالمی یوم امن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج عالمی یوم امن منایا جا رہا ہے

باکو( تر کیہ خبر) دنیا بھر میں آج 21 ستمبر کو عالمی یوم امن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ممالک اور اقوام کے درمیان امن کے نظریات کو فروغ دینا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981ء میں قرارداد کے ذریعے یوم امن منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم 2001ء میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک اور قرارداد کے تحت 2002ء سے ہر سال 21 ستمبر کو عالمی یوم امن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس دن کو عام جنگ بندی اور ہر قسم کے تشدد سے گریز کے عزم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے بیشتر لوگوں کے لیے امن روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہے، جہاں بچے سکول اور تعلیمی اداروں میں جاتے اور شہری معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔تاہم دنیا کے مختلف خطوں میں بڑی تعداد میں لوگ عدم استحکام، خوف اور تشدد کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، جس کے باعث امن کی نعمت ان کے لیے اب بھی ایک دور کی خواہش بنی ہوئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.