حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے

حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مملکت پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل داغ دیے، تاہم سعودی دفاعی نظام نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ حوثی ملیشیا نے شہر نجران کی جانب بھی 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ترجمان نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میزائلوں کو بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.