عراق کا ہمسایہ ممالک پر حملوں کیلئے امریکی فوج کو سرزمین دینے سے انکار

عراق کا ہمسایہ ممالک پر حملوں کیلئے امریکی فوج کو سرزمین دینے سے انکار

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔عراقی وزیراعظم علی الزیدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں عراقی وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ عراق کی سرزمین پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے میں جاری بحران ختم کرنے اور ایران و امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے قطر کی ثالثی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.