ورلڈ کپ پر ہنگامہ، بنگلہ دیش کا مطالبہ آئی سی سی نے مسترد کر دیا

2 ماہ قبل
ورلڈ کپ پر ہنگامہ، بنگلہ دیش کا مطالبہ آئی سی سی نے مسترد کر دیا

دبئی ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست دی تھی، تاہم آئی سی سی نے اسے قابلِ عمل نہ ہونے کی وجہ سے قبول نہیں کیا۔دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کا تحریری الٹی میٹم موصول نہیں ہوا، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی ٹیم موجودہ حالات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔حال ہی میں آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بعض دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کیے جانے کے فیصلے نے بھی دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنا کو مزید بڑھا دیا ہے۔