ورلڈ کپ ہیرو کی زندگی خطرے میں، آسٹریلوی کرکٹر ہسپتال منتقل

3 ماہ قبل
ورلڈ کپ ہیرو کی زندگی خطرے میں، آسٹریلوی کرکٹر ہسپتال منتقل

برسبین( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق نامور کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت میں برسبین کے ایک بڑے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں گردن توڑ بخار کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت کی صورتحال کو نہایت نازک قرار دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس کے دن اچانک شدید علیل ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ گر پڑے، جس کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت وہ طبی ماہرین کی نگرانی میں ہیں۔ڈیمین مارٹن 2003 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کہا ہے کہ ڈیمین مارٹن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈاکٹرز ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ڈیمین مارٹن نے اپنے کیریئر میں 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور کرکٹ کی دنیا میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔