لندن میں نواز شریف کی بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے شیشے چوری

لندن میں نواز شریف کی بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے شیشے چوری

 لاہور( تر کیہ خبر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیوں کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چوری کی واردات کا نشانہ بنا لیا گیا، جہاں نامعلوم چور ان کی بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے شیشے اتار کر لے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔ فوٹیج میں دو نقاب پوش نوجوانوں کو گاڑیوں کے شیشے اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.