استنبول ایئرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار، روزانہ 1530 پروازیں

استنبول ایئرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار، روزانہ 1530 پروازیں

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے استنبول ایئرپورٹ نے گزشتہ ہفتے یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل کرلیا، جہاں روزانہ اوسطاً 1530 پروازیں چلائی گئیں۔یورپی ادارہ برائے فضائی نیویگیشن کی حفاظت (یوروکنٹرول) نے جمعرات کو 5 سے 11 اکتوبر تک کے عرصے پر مشتمل یورپی فضائی سفر سے متعلق رپورٹ جاری کی، جس میں استنبول ایئرپورٹ پہلے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کا ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ روزانہ اوسطاً 1386 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ پیرس کا چارلس ڈیگال ایئرپورٹ 1361 پروازوں کے ساتھ تیسرے، جرمنی کا فرینکفرٹ ایئرپورٹ 1358 پروازوں کے ساتھ چوتھے اور میڈرڈ ایئرپورٹ 1305 پروازوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آیا۔ترکیہ کے جنوبی شہر انطالیہ کا ایئرپورٹ بھی یورپ کے دس مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل رہا اور روزانہ اوسطاً 909 پروازوں کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.