صدر الہام علیوف اور امیر قطر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی تعاون اور بین الاقوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علیوف نے ایشیا میں باہمی تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سیکا) کے ساتویں سربراہی اجلاس میں شرکت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے میزبانی پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکا سربراہی اجلاس کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو بین الاقوامی تقریبات کامیابی سے منعقد کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔امیر قطر نے باکو میں ہونے والی ترقی اور تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی اپنے گہرے تاثر کا اظہار کیا۔