پی ٹی آئی کے مزید تین ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

پی ٹی آئی کے مزید تین ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان تحریک انصاف کے مزید تین ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے عادل خان بازئی، میاں غوث محمد اور جمال احسن خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ارکان کو پارلیمنٹ لاجز منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جہاں ان کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.